امپھال ،22/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) جسٹس گیتا متل کی سربراہی والی کمیٹی نے منی پور تشدد سے متعلق سپریم کورٹ میں تین رپورٹیں پیش کی ہیں۔ دراصل دو ہفتے قبل 7 اگست کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے 3 ججوں کی ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت دی تھی۔ رپورٹ پیش کرنے کے بعد جسٹس متل نے عدالت سے کہا کہ منی پور میں لوگوں کے اہم دستاویزات گم ہو گئے ہیں، انہیں دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی معاوضہ سکیم میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔کیس کی اگلی سماعت 25 اگست کو ہو گی۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی سابق چیف جسٹس گیتا متل کی سربراہی میں خواتین ججوں کی کمیٹی نے دو دیگر ارکان جسٹس (ریٹائرڈ) شالینی پی جوشی اور جسٹس (ریٹائرڈ) آشا مینن کے ساتھ منی پور میں ریلیف اور بازآبادکاری پر رپورٹ تیار کی۔
سی جے آئی نے کہا کہ رپورٹ کی کاپی کیس میں شامل وکلاء کو دی جائے گی پیر کو سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے رپورٹ ملنے کے بعد سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے مدد مانگی۔ اس کے بعد کہا کہ ان رپورٹس کی کاپی کیس سے وابستہ وکلاء کو دی جائے گی، تاکہ وہ اپنی تجاویز دے سکیں۔